اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کو بہت ہی منصفانہ سزا دی گئی، نواز شریف ایک کباڑیہ ہے جس نے پورے ملک سے سکریپ اکٹھا کرکے اتفاق فاؤنڈری کو ترقی دی ، ان کی دنیا بھر میں موجود جائیدادیں ضبط کرکے قومی خزانے میں جمع کرائی جائیں۔ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو سزا ملنے کے فیصلے پر عائشہ گلالئی نے اپنا رد عمل ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے دیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور اس کے خاندان کو انتہائی منصفانہ
سزا دے کر آخر کار پاکستانی قوم کی تکلیفوں کا مداوا کیا گیا کیونکہ پاکستان کی موت کے ذمہ دار یہ لوگ ہیں۔ پاکستانی قوم کی تکلیفوں اور مصیبتوں کے ذمہ داروں کو سزا دی گئی جس پر وہ نیب کورٹ اور سپریم کورٹ کو خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔

