منگل 25 مارچ 2020 پاکستان کے ڈاکٹروں نے کرونا وائرس کا علاج دریافت کرلیا ہے تفصیلات کے مطابق 25 مارچ کو سماء ٹی وی پر پر انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر طاہر شمسی ماہر امراض خون اور ڈاکٹر عطاء الرحمن نے یہ بات میڈیا پربتائی ہے کہ پاکستانی ڈاکٹروں نے کو رونا وائرس کا علاج دریافت کر لیا ہے اس ضمن میں تفصیلات بتاتے ہوئے ڈاکٹر طاہر شمسی نے بتایا کہ جو مریض کو رونا کا شکار ہونے کے بعد صحت یاب ہو رہےہیں ان کا مدافعتی نظام ان کو اس آفت سے لڑنے کی ہمت دیتا ہے ایسے مریضوں کے خون میں ایسے اینٹی باڈی بن جاتے ہیں جن میں اتنی طاقت ہوتی ہے کہ وہ اس مرض کو شکست دے سکیں دوسری جانب جو مریض کم مدافعتی قوت والے ہوتے ہیں ان کے لیے یہ بہت حد تک جان لیوا ہوتا ہے انہوں نے بتایا کہ جیسے چین نے بچنے والے مریضوں کے خون میں سے پلازمہ لے کر نئے مریضوں کو جن کے دل اور پھیپھڑوں کو زیادہ نقصا ن پہنچا ہے ان میں داخل کیا جائے گا۔ جس سے ان کی قوت مدافعت اس قابل ہو جائے گی کہ وہ ااس مرض کو شکست دے سکیں گے۔ کورونا سے جنگ میں پاکستانی ڈاکٹروں کی اس کاوش کو لازمی سراہا جانا چاہئیے
ttttttt
