-->

نواز شریف کی آمد پر لاہور کا منظ

  میاں محمد نواز شریف ایک پرائیویٹ ایئرلائنز کی پرواز سے لاہور پہنچے جس کے بعد نیب کے حکام نے انہیں گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب ایسے میں اطلاعات آ رہی ہیں کہ انتظامیہ نے شدید رکاوٹوں کے ذریعے شہر کو جگہ جگہ سے بند کر دیا ہے۔
شہر کی صورتحال ظاہر کرنے کے لئے معروف گلوکار اور سماجی کارکن علی آفتاب سعید نے گوگل پر لاہور کا نقشہ ٹویٹ کیا جس میں ہر طرف رکاوٹیں نظر آرہی ہیں۔



  ​کل سے سوشل میڈیا پر ن لیگ کے کارکنوں کے کریک ڈاؤن کی اطلاعات آرہی تھیں۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تو سمجھ میں آتا ہے کہ سزا کے بعد نواز شریف کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ مگر اس کی کیا وجہ ہے کہ نواز لیگ کے کارکنوں اور راہنماؤں کو حراست میں لیا جا رہا ہے؛ اور لاہور کا محاصرہ کیوں کیا جا رہا ہے۔ پرامن احتجاج جمہوریت میں بنیادی حق ہوتا ہے۔


Back To Top