-->

بریدہ میں چیک پوائنٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ،سعودی افسرسمیت دو افراد جاں بحق

  بریدہ (انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب کے شہر بریدہ میں ایک چیک پوائنٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک افسر اور ایک شہری جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ سعودی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دو حملہ آور ہلاک ہوگئے ہیں۔سعودی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ القصیم ریجن کے دارالحکومت بریدہ میں تین دہشتگردوں نے اتوار کی سہ پہر مقامی وقت کے مطابق پونے چار بجے کے قریب سکیورٹی فورسز کے ایک چیک پوائنٹ پر حملہ کیا تھا۔دہشت گردوں کی فائرنگ کے بعد سکیورٹی افسروں نے بھی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد



  موقع پر ہلاک ہوگئے اور ایک زخمی ہوگیا۔اس کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


Back To Top