-->

شریف خاندان کےخلاف فیصلہ،جوڈیشل کمپلیکس کےاطراف دفعہ 144نافذ، جج محمدبشیر کی سکیورٹی میں اضافہ، 500رینجرزاور 1500 پولیس اہلکارتعینات

  اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) احتساب عدالت سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کے بیٹوں حسن اور حسین نواز، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنائے گی۔



  تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیرایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ آج سنائیں گے، یہ فیصلہ انہوں نے 3 جولائی کو محفوظ کیاتھا۔اس ضمن میں احتساب عدالت ملزمان کو جمعے کو پیش ہونے کے لیے نوٹسز جاری کرچکی ہے فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر انہیں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کرچکی ہے۔جیو نیوز کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس کے باہر5سے زائدافرادکے اکٹھے ہونے پرپابندی ہے ، 500رینجرزاور 1500 پولیس اہلکارسیکیورٹی پرتعینات ہوں گے ،رینجرزکی تعیناتی کیلئے درخواست دے دی گئی ہے۔ احتساب عدالت کے جج محمدبشیر کی سیکیورٹی میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے۔ رینجرزاہلکارجوڈیشل کمپلیکس کے داخلی راستے پر تعینات ہوں گے غیرمتعلقہ افرادکا احتساب عدالت میں داخلہ بند ہوگا۔ جوڈیشل کمپلیکس کےاطراف دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے۔


Back To Top