-->

آپ کتنی دولت کماسکتے ہیں؟یہ جاننا چاہتے ہیں تو فوراً ہاتھ دیکھیں کہ کیا ان میں سے کوئی لکیرآپکے ہاتھ میں موجود ہے

  لاہور(نظام الدولہ) دنیا میں انسان کی سب سے زیادہ محنت دولت کے حصول کے لئے ہوتی ہے ،وہ بڑے ہاتھ پاوں مارتا ہے ۔دولت کمانے کا گر سکھانے کے لئے دنیا بھر میں بہت سے فلاسفر اور ماہر نفسیات یہ کام کرتے ہوئے لوگوں کو باور کراتے ہیں کہ وہ اپنے پیشے میں رہتے ہوئے کیا کچھ کرسکتے ہیں ،وہ لوگوں میں تحریک پیدا کرکے انکی سمت کا تعین کرتے ہیں ۔دست شناسی کے ماہرین بھی اس حوالہ سے بڑی مضبوط رائے رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ دولت کمانے کے نشہ میں مبتلا لوگوں میں چند لکیریں موجود ہوتی ہیں ۔اگر کسی کے ہاتھوں میں ان میں سے کوئی ایک لکیربھی موجود ہو تو جان لیجئے کہ ایسے افراد دولت کماتے اور دولت ان پر مہربان ہوتی ہے۔اگر کسی ہاتھ میں یہ نشان موجود ہو مگر اسکے ہاتھ مایا نہیں آتی تو اسے خود پر بھروسہ رکھنا چاہئے اور محنت سے جی نہ کترائے،اسے دولت ملے گی ۔



  دولت مندوں کے ہاتھوں میں عام طور پر ان میں سے کوئی ایک نشان لازمی ہوتا ہے۔ ٭اگر کسی ہاتھ میں عطارد کے ابھار پر چھوٹی سی عمودی لکیر نظر آنے لگ جائے تو امید رکھیں کہ ایسے فرد کو کسی بھی وقت ڈھیر ساری دولت مل سکتی ہے۔ ضرور پڑھیں:ترکی کے فاتح حکمران طیب اردگان کے کل اثاثے کتنے ہیں ؟ جان کر آپ کو یقین نہیں آ ئے گا ٭ زندگی کی لکیر پر یااسکے اندر مثلث نظر آجائے تو عمر کے اس حصہ میں بے تحاشا دولت ملنے کی علامت ہے ۔ ٭دولت کمانے والوں کے ہاتھ میں ایک مثلث ایسی بھی ہوتی ہے جو قسمت اور دماغ کی لکیر سے جڑی ہوتی ہے،یہ قسمت کی لکیر سے نکل کر دما غ کی لکیر کے ساتھ یوں جڑی نظر آتی ہے کہ اسکی شکل مثلث کا روپ دھار لیتی ہے۔ ضرور پڑھیں:ن لیگ کو لاہور میں بڑا جھٹکا، اہم ترین سیٹ خطرے میں پڑ گئی کیونکہ ۔۔۔ ٭دولت مند بننے والوں کے ہاتھوں کے انگوٹھوں میں چاول کے دانے جیسا ایک نشان ہوتا ہے جو انگوٹھے کی پہلی پور کے جوڑ پر بنا ہوا نظر آتا ہے۔ہندو جوتشی اس علامت کو دولت کی دیوی سمجھتے ہیں۔ ٭تیسری اور چوتھی انگلی کے بیچ میں ابھار کے اوپر ایک ترشول نما عمودی لکیر ہوتی ہے ،یہ وراثت میں ملنے والی دولت کو ظاہر کرتی ہے۔br />

Back To Top