-->

گرمی میں اتنا خوفناک اضافہ ہوگاکسی نے سوچا تک نہ ہوگا،پاکستان میں درجہ حرارت کس قدر بڑھ جائے گا؟اقوام متحدہ کی تحقیق میں لرزہ خیز انکشافات

  ا
سلام آباد(نیوز ڈیسک) رواں صدی کے آخر تک پاکستان کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری اضافہ کا خدشہ ہے۔ اقوام متحدہ کے ورلڈ میٹرو لوجیکل شعبہ اور ایشیائی ترقیاتی بینک کی ایک مشترکہ تحقیق کے مطابق ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تغیرات کے باعث پاکستان کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے جس سے پاکستان کے معاشی، سماجی اور صحت کے شعبے بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی کے باعث گزشتہ کئی سالوں میں پاکستان کےموسمی حالات میں سختی کا عنصر بڑھ رہا ہے۔ گرین ہاؤسسز گیسوں کے اخراج سے درجہ حرارت میں اضافہ اور موسمیاتی



  تبدیلیوں سے زراعت کا شعبہ بھی متاثر ہو رہا ہے جس سے خوراک کی طلب کو پورا کرنے اور بڑھتی ہوئی ہنگامی سے غریب ممالک کے عوام کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی تبدیلیوں کے نقصانات سے تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات پر زور دیا گیا ہے تا کہ آنے والی نسلوں کے غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔


Back To Top