-->

نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پنجاب کی نگران حکومت کیلئے ایک چیلنج بن گیا ،کون ساکام کیا تو نیب کی قانون پر عملداری کا بھانڈا بھی پھوٹ جائے گا ، حیرت انگیز انکشافات

  اسلام آباد (نیوز ڈیسک) میاں نواز شریف اور مریم نواز کی جمعہ کو وطن واپسی کا اعلان پنجاب کی نگران حکومت کے لئے ایک چیلنج بن گیا ہے۔ میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر اترنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور یہ ایئر پورٹ اس وقت راولپنڈی کی حدود میں واقع ہےاس لئے ہائی پروفائل کیس ہونے کی وجہ سے آئی جی پنجاب کلیم امام اور سی پی او راولپنڈی کے لئے یہ ایک ٹیسٹ کیس ہو گا کیونکہ مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما اور میاں شہباز شریف میاں نواز شریف اور مریم



  نواز کی گرفتاری سے سیاسی فائدہ اٹھانے کے لئے کارکنوں کے ذریعے ایئر پورٹ کا گھیراؤ کر کے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ پنجاب کی نگران حکومت کے لئے اس کی مختصر مدت میں یہ پہلا بڑا امتحان ہے۔ اگر پنجاب کی نگران حکومت ملزم نواز شریف اور ملزمہ مریم نواز شریف کو بروقت گرفتار کرنے میں ناکام رہی اور میاں شہباز شریف کو سیاسی ڈرامہ کرنے کا موقع دیا گیا تو اپوزیشن کی تمام پارٹیوں کی توپوں کا رخ نگران حکمرانوں کی طرف ہو جائے گا۔ میاں نواز شریف کی گرفتاری چیئر م ین نیب کے لئے بھی بہت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ اگر نیب عدالت کے فیصلے کے بعد بھی میاں نواز شریف اور مریم نواز کو لیگی رہنماؤں کے پروٹوکول میں گرفتار کیا گیا تو نیب کی قانون پر عملداری کا بھانڈا بھی پھوٹ جائے گا۔ میاں نواز شریف اور مریم نواز کی جمعہ کو وطن واپسی کا اعلان پنجاب کی نگران حکومت کے لئے ایک چیلنج بن گیا ہے۔ میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر اترنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور یہ ایئر پورٹ اس وقت راولپنڈی کی حدود میں واقع ہے اس لئے ہائی پروفائل کیس ہونے کی وجہ سے آئی جی پنجاب کلیم امام اور سی پی او راولپنڈی کے لئے یہ ایک ٹیسٹ کیس ہو گا


Back To Top