-->

تحریک انصاف کو ایک اور بڑا جھٹکا، اہم رہنما نے پارٹی چھوڑ کر ن لیگ کی حمایت کا اعلان کر دیا

  فیصل آباد(نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی کے رہنما ملک محمد دین
سابق ایم پی اے کے فرزند ارجمند ملک محمد ارشد نے تحریک انصاف سے پی پی 110کا ٹکٹ نہ ملنے پر پی ٹی آئی کوچھوڑکر (ن) لیگ کے امید وار حلقہ پی پی 110کے امید وار محمد نواز ملک کی حمایت کا اعلان کر دیا‘موصوف تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے ایم پی اے کا الیکشن لڑنا چاہتے تھے مگر انہیں ٹکٹ نہیں دی گئی جس کے باعث انہوں نے تحریک انصاف چھوڑ دی اور محمد نواز ملک کی حمایت کر دی ‘ واضح رہے کہ سابق ایم پی اے



  ملک محمد دین اور محمد نواز ملک کے درمیان سیاسی محاذ آرائی تھی عرصہ دراز سے وہ دونوں ایک دوسرے کے مخالف الیکشن لڑتے چلے آرہے تھے ‘ 2018ء کے عام انتخابات نے اس محاذ آرائی کو سیاسی دوستی میں تبدیل کر دیا ۔ یہاں پر تحریک انصاف نے چوہدری سرور کی سفارش پر میاں خیال کاسترو کو ٹکٹ جاری کیا جبکہ اس حلقہ میں انصاری اور ملک برادری کا ایک لاکھ کے قریب ووٹ بینک ہے یہاں سے مسلم لیگ ن کے ہمیشہ سے حاجی اکرم انصاری ایم این اے اور ملک نواز ایم پی اے منتخب ہوتے ہیں سیاسی مصررین کا خیال ہے جہاں سے تحریک انصاف کی قیادت انتہائی کمزورامیدواران کو ٹکٹ جاری کئے ہیں کیونکہ پا کستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے ان کو سابق وفاقی وزیر راجہ نادر پرویز ‘بریگیڈیئر (ر) ممتاز کاہلوں اور سابق وفاقی وزیرمیاں علی سرفراز پر فوقیت دیکر این اے 107کے انتخابی اکھاڑے میں اتار دیا ہے تحریک انصاف نے این اے 107کا شیخ خرم شہزاد اور پی پی 110کا میاں خیال کاسترو کو ٹکٹ کرکے ایک بڑی غلطی کی ہے اور اس کی وجہ تحریک انصاف یہاں پر تین حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے


Back To Top