واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) یمن کے جنوبی علاقے شبوا میں کیے گئے ایک فضائی حملے میں القاعدہ سے وابستہ سات جنگجو ہلاک ہوگئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز امریکی فوج کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاگیاکہ یمن کے جنوبی علاقے شبوا میں کیے گئے ایک فضائی حملے میں القاعدہ سے وابستہ کم سے کم سات جنگجو ہلاک ہوگئے ۔امریکی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ بغیر پائلٹ ایک ڈرون طیارے کی مدد سے بیحان ۔ شبوا کو ملانے والی شاہراہ پر ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں متعدد القاعدہ
جنگجو سوار تھے۔عینی شاہدین کا کہنا تھاایک ڈرون طیارے نے جنوبی یمن میں شبوا گورنری میں القاعدہ جنگجوؤں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا ۔ ہلاک ہونے والے القاعدہ جنگجوؤں کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

