-->

نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت دونوں حلقوں کے ریٹرننگ افسران کو پہلے ہی لیاقت باغ میں جلسے کے لئے درخواستیں جمع کرا دی تھیں جن میں22اور23جولائی کو لیاقت باغ میں اختتامی جلسوں کے لئے اجازت طلب کی گئی تھی جس کے بعد شیخ رشید کے حامیوں نے لیاقت میں مسلسل دونوں دن جلسوں کے لئے پہلے ہی تشہیری مہم شروع کر رکھی تھی اس ضمن میں سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ شیخ رشید احمد بھرپورعوام رابطہ مہم کے ساتھ مخالفین کے خلاف نفسیاتی مہم بھی کامیابی سے چلا رہے ہیں جس کے تحت انہوں نے دونوں دن لیاقت باغ میں جلسوں کا پیشگی اعلان کر کے مخالفین کے لئے لیاقت باغ میں جلسے کا راستہ بند کر دیا ہے اور شہر میں ان کی بڑی سیاسی حریف جماعت مسلم لیگ ن کو متبادل جگہ کا انتخاب کرنا پڑے گا سیاسی حلقوں کے مطابق مسلم لیگ ن ٹکٹوں کی تقسیم میں تاخیر اور اس کے بعد پیدا ہونے والی الجھنوں میں پھنسی رہی جرگوں ، صلح صفائی اور ٹکٹ سے محروم امیدواروں کو منانے میں مصروف مسلم لیگ ن کو بروقت اندازاہ ہی نہ ہو سکا یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ لیاقت باغ کا تاریخی گراؤنڈ ہمیشہ سے سیاسی سرگرمیوں کا محور رہا ہے اور بالخصوص ہر بڑی سیاسی جماعت یا سیاسی اتحاد کی کوشش رہی ہے کہ انتخابی مہم کا آخری جلسہ لیاقت باغ منعقد کیا جائے ۔

  اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف
عمران خان نے اپنی حکومت میں مریم نواز کو دھرنا دینے پر انکی خاطر تواضع کرنے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی کے انٹرویو کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ میں اپنے کارکنان کو کہوں گا کہ انکا استقبال کریں انکی خاطر تواضع کریں۔ہم انکی ہر حوالے سے مدد کریں گے۔ لیکن اگر یہ ایک ہفتہ بھی اسلام آباد میں نکال گئے تو میں انکو مان جاوں گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر اللہ نے مجھے حکومت دی تو نواز شریف کو جیل میں ڈالوں گا نہ ڈال سکا تو



  میں پھر ساری جیلیں کھول دوں گا۔ یہ جو غریب لوگ بھرے ہوئے ہیں جیلوں میں۔ ان سب کی چوری اگر اکٹھی بھی کر لیں تو ان لوگوں نے جو ایک ہاتھ مارا ہوا ہے وہ اس سے زیادہ ہے۔ br />

Back To Top