-->

اچھی صحت کے لیے اس موسم کا بہترین پھل

  اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کون ہوگا جسے مزیدار اور کھٹے میٹھے آڑو پسند نہیں ہوں گے؟ منہ کا ذائقہ بہتر کرنے کے ساتھ یہ صحت کے لیے بھی فائدہ مند پھل ہے۔ کیا آپ کو معلوم ہے کہ آڑو میں پوٹاشیم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو اعصاب اور پٹھوں کو مضبوط بنانے میں مدد دیتی ہے؟ اسی طرح یہ جسم کے مختلف حصوں کے لیے انتہائی فائدہ مند ہے۔ یہ پھل گرمیوں میں موٹاپے سے نجات کے لیے مددگار جسمانی وزن میں کمی کے لیے بہترین صبح ناشتے میں آڑو کھانا پیٹ کو دیر تک بھرا رکھتا ہے۔ جبکہ اس



  آڑو آئرن اور وٹامن سی سے بھرپور پھل ہے اور اس طرح اینیما پر قابو پانے کے لیے اسے بہترین ثابت کرتا ہے۔ عمر کے اثرات دور کرے آڑو کا ایک بڑا فائدہ اس میں موجود فلیونوئڈز میں چھپا ہے جو کہ عمر بڑھنے سے جسم میں آنے والی تبدیلیوں کی رفتار سست کرتے ہیں۔ اس میں موجود وٹامن سی بڑھتی عمر کے باوجود جسم پر اس کے اثر کو ظاہر نہیں ہونے دیتا۔ آڑو میں وٹامن ای بھی موجود ہے جو کہ جلد کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ ذہنی تناﺅ کم کرے ایک تحقیق کے مطابق آڑو ذہنی تناﺅ میں کمی لانے کے لیے بھی بہترین ہے، یہ ذہنی بے چینی یا تشویش کو بھی کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ہڈیاں اور دانت مضبوط بنائے آڑو میں موجود وٹامن سی دیگر فوائد کے ساتھ ساتھ ہڈیوں اور دانتوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے اور ان کی نشوونما بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں مضبوط بناتا ہے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔


Back To Top