مشہورِ زمانہ ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب کے ہیڈ کوارٹر میں ورکر چاہیں تو لفٹ کی جگہ سلائیڈ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ بہت سی مزے دار سہولیات مہیا کی گئی ہیں جیسے کہ اپنے پال گالف کا ایک چھوٹا سا گراونڈ بنایا گیا ہے وہاں گالف کھیلتے کھیلتے میٹنگ کی جا سکتی ہے۔
عملے کو شہہ دی جاتی ہے کہ وہ آفس آنے کے لیے ایک پہیے والی بائیک استعمال کرے (وہ بائیک جسے آپ ایک ٹانگ کی مدد سے چلاتے ہیں۔۔سامنے کی جانب موجود ہینڈل سے پکڑ کر ایک ٹانگ بائیک پر رکھ کر کھڑے ہوتے ہیں۔ اور دوسری ٹانگ کی مدد سے زمین پر چپو مارتے ہیں)
آفس بالکل اوپن ہے جس کی سائیڈ پر دیواریں ہیں اور چھت کا اوپر والا حصہ خالی ہے۔۔۔
بہت سے مزے دار کھانے بالکل مفت مہیا کیے جاتے ہیں۔
سونے کے لیے بہترین قسم کے بیڈ میا کیے گئے ہیں۔
وکررز کو آفس میں اپنے پالتو جانور جیسے کتا یا بلی لانے کی اجازت ہے۔
آفس میں ساڑھے پانچ سو سے زیادہ لوگ کام کرتے ہیں۔
کام کے دوران ہلکے پھلکے کھیل کھیلنے کی اجازت ہے۔

