-->

خبردار! بچوں سے جھوٹ نہ بولیں


بچوں کو کردار سازی کیلئے ان سے سچ بولنا بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ سچ بولنا ہمارے مذہب کی سنہری تعلیمات میں سے ہے۔ اگر آپ بچوں کے ساتھ سچ بولتے ہیں توسچائی ان کے کردارو عمل میں راسخ ہو جاتی ہے۔ اگر بچوں کے ساتھ جھوٹ بولا جائے وہ تیزی کے ساتھ جھوٹ اور بددیانتی کو اپنی شخصیت کا حصہ بنا لیتے ہیں۔
 
مسند احمد اورابوداو¿د میں حضرت عبداللہ بن عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہمارے پاس رسول اللہﷺ آئے۔ میں اس وقت چھوٹا بچہ تھا۔ کھیل کود کے لئے جانے لگا تومیری والدہ نے مجھے آواز دے کر کہا ، ادھر آ کچھ دوں۔آپﷺ نے فرمایا ، کچھ دینا بھی چاہتی ہو ؟ میری والدہ نے کہا :ہاں حضورﷺ کچھ دوں گی۔
 آپﷺ نے فرمایا : پھر تو خیر ورنہ یاد رکھو کچھ نہ دینے کا ارادہ ہوتا اور یوں ہی کہتیں تو تم پر ایک جھوٹ لکھا جاتا۔
Back To Top